ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مودی کے وعدے بانس جیسے کھوکھلے، راہل کے وعدے گنے جیسے میٹھے: نوجوت سنگھ سدھو

مودی کے وعدے بانس جیسے کھوکھلے، راہل کے وعدے گنے جیسے میٹھے: نوجوت سنگھ سدھو

Fri, 19 Apr 2019 22:03:31  SO Admin   S.O. News Service

کوجھکوڈ :19 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) کانگریس لیڈر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو اپنے انتخابی بیانات کو لے کر ایک بار پھر بحث میں ہیں۔کیرالہ کے کوجھکوڈ میں سدھو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کھوکھلے بانس کی طرح ہیں اور کانگریس صدر راہل گاندھی گنے کے جیسے میٹھے ہیں۔سدھو نے نوٹ بندی، روزگار میں کمی، بینکوں کے این پی اے جیسے مسائل پر جم کر نشانہ سادھا۔بتا دیں کہ سدھو کانگریس کے لئے وایناڈ، کوجھکوڈ اور واڈکارا سیٹوں پر تشہیر کے لئے پہنچے تھے۔نوجوت سنگھ سدھو نے کہاکہ مودی صرف 0.1 فیصد بڑے صنعت کاروں کے وزیر اعظم رہے ہیں اور انہوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ ان کے لئے ملک کے 99 فیصد کسان، مجبور اور غریب لوگ کوئی وجود نہیں رکھتے ہیں۔مودی پر وعدہ خلافی کا الزام لگاتے ہوئے سدھو نے کہاکہ مودی کو لگتا ہے کہ وعدے اور انڈے صرف توڑنے کے لئے ہوتے ہیں،ان کے وعدے بانس جیسے ہیں، وہ طویل تو ہوتے ہیں لیکن اندر سے کھوکھلے ہوتے ہیں لیکن راہل کے وعدے گنے جیسے ہیں، اندر اور باہر دونوں سے میٹھے ہیں۔سدھو نے آگے کہاکہ مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں 50 لاکھ کسانوں کو راہل گاندھی کے قرض معافی وعدے کو پورا کئے جانے سے فائدہ ملا ہے۔کانگریس نے یہ وعدہ صرف دو گھنٹے میں پورا کیا۔ نوجوت سنگھ سدھو نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ پانچ سال ہندوستان کی تاریخ سے بدترین پانچ سال رہے ہیں۔اپنے انداز میں ہی مودی پر حملہ کرتے ہوئے سدھو نے کہاکہ دو سال سے مودی ہوا میں ہی گھوم رہے ہیں،وہ پیراشوٹ ہیں لیکن راہل گاندھی زمینی لیڈر ہیں،مودی خود کو چوکیدار بتا رہے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی اس چوکیدار کو غریبوں اور کسانوں کے دروازے پر دیکھا ہے؟ وہ صرف 1 فیصد لوگوں جیسے امبانی اور اڈانی کی حفاظت کر رہے ہیں۔


Share: